اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت نے کوروناویکسین کے ممکنہ حصول کے بعدویکسی نیشن کاطریقہ کارطےکرلیا،مارچ 2021 میں کوروناویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا کوبتایاکہ ویکسی نیشن پلان تیارکرلیا،مارچ 2021 میں کورونا ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک سے ویکسین کیلئے رابطے میں ہیں،ویکسین بنانیوالے تمام بڑے اداروں سے رابطے میں ہیں۔
ویکسین خریدنے کیلئے پیسے مختص کرنااہم تھا۔انہوں نے کہاکہ کوروناویکسین کی خریداری معمول کی طرزپرنہیں ہوگی،خریداری کیلئے دیکھیں گے سودمندویکسین کونسی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ویکسین کی خریداری کے پہلوؤں پرفیصلہ کرناتھوڑامشکل ہے، ماہرین کی آراکودیکھ کرکمیٹی ویکسین خریداری کافیصلہ کریگی۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں چلائی جائیگی، ویکسین ای پی آئی پروگرام کی طرزپرہی فراہم کی جائیگی،پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی جائیگی،دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائدعمرکے افرادکوویکسین لگائیں گے۔