کورونا سے مزید 3مریض جاں بحق، 296 افراد متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2463 ہوگئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15211 ٹیسٹ کیے گئے جسکے نتیجے میں 296 نئے کیسز سامنے آئے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے مزید تین مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2463 ہوگئی جو شرح اموات 1.8 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 87 مریض صحتیاب ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی صحتیاب ہونے کی تعداد 128494 تک پہنچ گئی ہے جوکہ صحتیابی کی شرح 96 فیصد بنتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 15211نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے 296 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح 1.96 فیصد ہے۔ اب تک 1243268 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 134243 کیسز کا پتہ چلا ہے جو مجموعی طور پر تشخیصی شرح 11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فی الحال 3286 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2930 گھروں میں، 5 آئسولیشن مراکز اور 351 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ 175 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن میں 20 وینٹی لیٹرز پرمنتقل کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 296 نئے کیسوں میں سے 143 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی50، ضلع وسطی 42، ضلع جنوبی 26، ضلع ملیر 11، ضلع غربی 8 اور ضلع کورنگی 6 شامل ہیں۔

Related Posts