کورونا وائرس کا شکار گلوکار سلمان احمد اپنی طبیعت کے حوالے سے پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کا شکار گلوکار سلمان احمد اپنی طبیعت کے حوالے سے پریشان
کورونا وائرس کا شکار گلوکار سلمان احمد اپنی طبیعت کے حوالے سے پریشان

نیویارک:امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس میں مبتلا پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد نے کہاہے کہ عجیب بیماری ہے، ایک دن بہتر ہوتا ہوں تو اگلے دن اٹھنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔

سلمان احمد نے کہا کہ نیویارک میں بدستور قرنطینہ میں ہوں۔اس دوران گلوکار اپنی طبیعت سے پریشان نظر آئے اور کہا کہ عجیب بیماری ہے، ایک دن بہتر ہوتا ہوں تو اگلے دن اٹھنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔

نیویارک میں کبھی ایسی کیفیت نہیں دیکھی،چند روز قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد کا کہنا تھاکہ ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں، اس حوالے سے جلد ٹیسٹ کرواؤں گا۔

Related Posts