پاکستان میں کورونا وائرس 7 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 175 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس 7 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 175 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس 7 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 175 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 7 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جس سے وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 175 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 488 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 214ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک22 لاکھ 99ہزار 601ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22 ہزار 448ہے۔

پاکستان پر کورونا وائرس کی گرفت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمزور ہوتی نظر آتی ہے جبکہ وائرس کے باعث  771 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ26ہزار182، پنجاب میں 95ہزار 447، خیبرپختونخوا میں 35ہزار215، بلوچستان میں 12ہزار 295، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 184، گلگت بلتستان میں2 ہزار 502جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 390کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 322افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 182افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار239،آزاد کشمیر میں 60، گلگت بلتستان میں 61، اسلام آباد میں 173 جبکہ بلوچستان میں 138 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس نے درجنوں ہاتھیوں کی زندگیاں بچالیں

Related Posts