پاکستان میں کورونا وائرس کے 591 نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس کے 591 نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 591 نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 591 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ 4 مزید افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 235 ہے۔ 

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 836 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 694 ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک24 لاکھ39 ہزار 858ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار 956 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  696 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ27ہزار965، پنجاب میں 96ہزار 178، خیبرپختونخوا میں 35ہزار720، بلوچستان میں 12ہزار 507، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 245، گلگت بلتستان میں2 ہزار 657جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 493 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 358 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 188افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار248،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 64، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔

  یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر لندن میں تھیٹر کورونا کے باعث مؤخر ہونے پر مایوس

Related Posts