اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار14 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر 6 ہزار 328 افراد جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 466 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 925 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک26 لاکھ84 ہزار 252ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد21ہزار 744 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 585 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ29ہزار827، پنجاب میں 96ہزار 983، خیبرپختونخوا میں 36ہزار340، بلوچستان میں 12ہزار 935، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 305، گلگت بلتستان میں2 ہزار 935 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 689 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 415 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 205افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار255،آزاد کشمیر میں 64، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 143 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد کورونا سے عوامی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








