لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اتوار کے روز چینی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرکاء نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور وائرس پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ نے چینی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور ان کی حکمت عملی سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔