کورونا وائرس نے دنیا کو کساد بازاری کی طرف دھکیل دیا ہے، سربراہ آئی ایم ایف

تازہ ترین

تازہ ترین

Coronavirus: IMF to give $1.4bn loan to Pakistan next week
IMF

نیویارک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کو کساد بازاری کی لپیٹ میں لے لیا ہے ، صورتحال 2008-09کے مالیاتی بحران سے کہیں زیادہ خراب ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ عالمی معیشت منجمد ہوچکی ہے۔

دریں اثنا عالمی بینک کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والے پرصحت کے اثرات کے علاوہ ہم عالمی کساد بازاری کی توقع کر رہے ہیں۔

کرسٹلینا جورجیوانے ترقی یافتہ معیشتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر ممالک کو مشکل گھڑی میں کورونا وائرس کے معاشی اور صحت کے اثرات سے بچنے میں مدد کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈیوں کو متاثر کرنے والی کساد بازاری کیا ہے؟ وجوہات اور اسباب کا جائزہ

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف عالمی بینک اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر چین اور دیگر سرکاری قرض دہندگان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کم سے کم ایک سال کے لئے غریب ترین ممالک سے قرضوں کی وصولی معطل کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اس معاملے پر تعمیری انداز میں مصروف عمل ہے اور آئی ایم ایف آئندہ ہفتوں میں پیرس کلب کے قرض دہندگان کے ساتھ ایک مخصوص تجویز پر کام کرے گا۔

Related Posts