گلشنِ اقبال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا کھلے عام گھومنے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

گلشنِ اقبال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا کھلے عام گھومنے کا انکشاف
گلشنِ اقبال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا کھلے عام گھومنے کا انکشاف

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کے کھلے عام گھومنے کا انکشاف ہوا ہے جس سے شہرِ قائد کے شہریوں میں وائرس پھیلنے کے خدشات مزید بڑھ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے بتایا کہ تحریکِ انصاف گلشنِ اقبال کی ٹیم پولیس کے ساتھ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی صورتحال جاننے کے لیے پہنچی۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ ٹیم وہاں یہ جاننے کے لیے پہنچی تھی کہ وہ لوگ قرنطینہ میں رہتے ہوئے رہنما ہدایات پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں جس کا مثبت جواب ہمیں نہیں مل سکا۔

رکنِ سندھ اسمبلی کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاندان کے کچھ افراد ہمسایوں میں آزادانہ گھوم پھر رہے تھے جو کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے انتہائی خطرناک بات تھی۔ ہماری عوام سے درخواست ہے کہ براہِ کرم آپ گھروں میں رہیں۔ 

Related Posts