دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 41 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 99 ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 41 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 99 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 41 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 99 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 41 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 99ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 41 لاکھ 89ہزار 223افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (5لاکھ99ہزار341) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 136 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد51لاکھ34 ہزار 676ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے84لاکھ 55ہزار206 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ  کے بعد میکسیکو، چلی  اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں ایک دن میں  کورونا وائرس کے 77ہزارسے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ تقریباً 1000 مزید افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ 

10 جون کے بعد سے امریکا میں  انسانی جانوں کے ضیاع میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ فلوریڈا ، جنوبی کیرولائنا اور ٹیکساس میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں کورونا کے باعث میتیں محفوظ کرنے کیلئے جگہ ختم

Related Posts