جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 12لاکھ 73ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 69ہزار 456افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 12 لاکھ73 ہزار 712افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (69ہزار456) افراد ہلاک ہو گئے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ 45ہزار 592 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 96ہزار 178افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔
وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2 لاکھ 62 ہزار 486 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔
سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں 3 لاکھ 36 ہزار830 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد9ہزار 618ہو گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ملک میں اب تک 15ہزار 887افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3123 ہوگئی، 45 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 170 صحت یاب ہوئے۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھرمیں کورونا وائرس کے باعث 45افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








