سندھ میں کورونا وائرس کے 209 نئے کیسز کی تصدیق، اموات 47 ہو گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں کورونا وائرس کے 209 نئے کیسز کی تصدیق، اموات 47 ہو گئیں
سندھ میں کورونا وائرس کے 209 نئے کیسز کی تصدیق، اموات 47 ہو گئیں

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ میں مزید 209 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ وائرس کے باعث مجموعی اموات 47 ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 21 ہزار 272 ٹیسٹس کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 372 ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے 209 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 217 ہو گئی جبکہ 581 افراد وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 5 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 47 ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ملک بھر میں کورونا وائرس کے 497نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 25ہو گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 135ہو گئی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی  تعداد 7025 ہو گئی

Related Posts