اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 9ہزار336 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 304 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2 ہزار 846نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 118مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک12 لاکھ83ہزار 92ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد20ہزار930ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے81 ہزار985، پنجاب میں 75ہزار 501، خیبرپختونخواہ میں 26ہزار 115، بلوچستان میں 10ہزار 426، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 65، گلگت بلتستان میں1 ہزار 470جبکہ اسلام آباد میں 12 ہزار 775کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 6ہزار 530فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ98ہزار 503افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 727افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 343افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث935،آزاد کشمیر میں 28، گلگت بلتستان میں 24، اسلام آباد میں128 جبکہ بلوچستان میں 119افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف شعبۂ صحت کو شیری رحمٰن کا سلام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








