کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 53 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث 66 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 53 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 191 ٹیسٹس کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 28 ہزار 249 ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 289 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 53 ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 665 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 21st April at 8 AM:
Total Tests 28249 (today 2191)
Positive Cases 3053 (today 289)
Recovered Cases 665
Total Deaths 66In the last 24 hours, 30 people have recovered from corona in Sindh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 21, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 216 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 192 ہو گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 796 مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 192 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








