دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 70 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 6 ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 70 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 6 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 70 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 6 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں70لاکھ 86ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 6ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر70 لاکھ 86 ہزار 740 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 11 فیصد (4لاکھ6ہزار127) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 752فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد32 لاکھ20ہزار 442ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے34لاکھ60ہزار171فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں بھارت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت کے بعد اٹلی، پیرو اور جرمنی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  چینی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی وانگ ژیگانگ نے کہا کہ چین مستقبل میں کورونا وائرس کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

وانگ ژیگانگ نے بیجنگ میں  گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش میں ایک مؤثر ویکسین تیار کرنا اب بھی بنیادی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس ویکسین کے  ٹرائلزکیلئے چین کی پیشکش

Related Posts