کورونا وائرس: پاکستان نے ایران سے براہ راست فضائی آپریشن معطل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi Arabia extends ban on foreign flights till September 29

اسلام آباد: پاکستان نے ایران میں کورونا وائرس کے کیسزسامنے آنے پر ایران کے ساتھ رات 12 بجے سے براہ راست پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسزسامنے آنے پرتمام براہ راست پروازوں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی، ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق 27 اور 28 فروری کی درمیانی شب یعنی رات 12 بجے سے ایران سے براہ راست پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پورے ملک میں اداروں کے مابین تعاون کے لیے ایوی ایشن ڈویژن میں مرکزی کنٹرول روم قائم کرکے عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں، ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق کنٹرول روم تعطیلات سمیت ہفتے کے ساتوں دن آپریشنل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی کاشہری مفت ماسک باٹنے لگا

پاکستان سے عمرہ اور سیاحت کی غرض سے جانے والےافراد بھی عارضی طور پر سعودی عرب کا سفر نہیں کرسکیں گے، تاہم جو لوگ اقامہ رکھتے ہیں یا سعودی شہری ہیں ان کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔

گزشتہ روز ایران سے آنیوالے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد حکومت کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، وزارت قومی صحت کاکہنا ہے کہ کورونا وائر س سے بچاؤ کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، عوام افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر دھیان نہ دیں۔

Related Posts