راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

17 new coronavirus cases reported in Lahore's Chah Miran vicinity

راولپنڈی :بینظیر بھٹو اسپتال میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق ہوگیا ہے ،جان کی بازی ہار جانے والے مریض کو تھوڑی دیر پہلے طبیعت بگڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راجہ بازار سے وینٹی لیٹر پر ڈالنے کے لیے بے نظیر بھٹو اسپتال لایا گیا تھا ۔

جاں بحق ہونے والے مریض کی کورونا وائرس کی رپورٹ آنا باقی تھی مگر اس میں کورونا وائرس کی علامات کورونا وائرس کے مریضوں سے ملنے کے بعد ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نجی اسپتالوں کے چار ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

جہلم سے شفٹ کیے گئے کورونا وائرس پازیٹو مریض عبدالعزیز کی طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز 28 مارچ کو بینظیر اسپتال میں کورونا کے 14مشتبہ مریضوں کو لایا گیا تھا جن میں سے ایک پازیٹو نکلا۔

Related Posts