پاکستان میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں 13 گنا اضافہ ہوا۔اسد عمر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں 13 گنا اضافہ ہوا۔اسد عمر
پاکستان میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں 13 گنا اضافہ ہوا۔اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں  13 گنا اضافہ ہوا ہے جس پر قومی کاوشیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ بڑھانے کی قومی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں جو ایک خوشی کی بات ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 15 مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس کے کل 472 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 11 اپریل کو 2 ہزار 457 ٹیسٹ کیے گئے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ 16 اپریل کو 5 ہزار 540 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ روز 6 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے۔ صرف 1 ماہ میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ 1 ماہ کے دوران کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی استعداد 13 گنا بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکے ٹیسٹ کی صلاحیت میں وقت گزرنے کے ساتھ مزید اضافہ ہونا چاہئے۔ 

Related Posts