موبائل سے لاتعداد نازیبا ویڈیوز برآمد! بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا حمزہ گرفتار، انعام مفرور

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی پولیس نے سی پورٹ ایریا کیماڑی سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر متعدد کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حکام کے مطابق پولیس نے ایک حمزہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جوکہ معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتھا اور ان کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کرتا ہے جوکہ اس کے موبائل سے برآمد ہوئیں ہیں جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی انعام اللہ فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم یہ گھناؤنے کام کرتے ہوئے ویڈیو بناتا تھا۔ اس نے ایک 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی تھی جس کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں دو دن پہلے درج ہوا۔ فون کو فرانزک لیب بھیجا جا رہا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ستمبر میں قیوم آباد میں شبیر احمد نامی ایک سیریل ریپسٹ کو پکڑا گیا تھا جو نو سالوں میں قریب 100 بچوں کے ساتھ زیادتی کر چکا تھا۔

ایک لڑکی نے اس کی یو ایس بی چوری کی اور دکان پر فلم کاپی کرانے گئی تو مالک کو سینکڑوں گندی ویڈیوز ملیں۔ پولیس نے شبیر کو گرفتار کر کے اس کا فون، ڈائری اور 400 سے زائد کلپس برآمد کیے جن میں تقریباً 100 بچیوں کے ساتھ بار بار زیادتی دکھائی گئی۔

Related Posts