اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صدرعارف علوی اور پرویز خٹک، شاہ محمود، اسد عمر کی بھی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں نے سال 2014 میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس میں بریت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔
چند روز قبل صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ حملہ کیس میں استثنیٰ سے دستبردار ہوتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے تھے۔
سماعت کے دوران عارف علوی نے کہا کہ اسلام معافی کی اجازت نہیں دیتااس لئے وہ اپنے استثنیٰ سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا پاور شو، کیا ملک میں نیا سیاسی بحران آنے والا ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








