عدالت نے کرتارپور سے گرفتار آسٹریلوی شہری کی ضمانت منظور کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

RAW, NDS's plan of terror attack at Kartarpur exposed
RAW, NDS's plan of terror attack at Kartarpur exposed

عدالت نے کرتارپور سے گرفتار آسٹریلوی شہری کی ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ ملزم کو پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

شکر گڑھ پولیس نے دودھے نامی کرتارپور کے نواحی علاقے سے گزشتہ روز جیمز اونل نامی شخص کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے پر مدرسے کا استاد گرفتار

پولیس  کے مطابق جیمز اونل دربار کرتارپور کے قریب گھوم رہا تھا اور اس کے قبضے سے 4 ہزار روپے نقد رقم اور ایک موبائل فون ملا جسے تحویل میں لیا گیا۔ 

عدالت میں پیش کیے جانے پر ملزم نے اپنی صفائی میں کہا کہ پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات لاہور کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں میں رہائش پذیر ہوں۔

بعد ازاں معزز جج خرم یعقوب نے ملزم کی 4 نومبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے  مقررہ تاریخ پر  دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارتی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نےوزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر9 نومبر کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر 3 روز قبل  سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرکے انھیں 9 نومبر کو منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

مزید پڑھیں: کرتارپور کی افتتاحی تقریب،نوجوت سنگھ سدھو نےپاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

 

Related Posts