ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک روکا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چتھہ کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت کی کہ اپیل پر فیصلہ جلد از جلد کرے۔
ماضی قریب میں متنازعہ ٹویٹس سے متعلق معاملے میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ دونوں ملزمان وکیل ہونے کے باوجود ٹرائل کے دوران احتجاجی اقدامات بھی اٹھاتے آئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ ماتحت عدلیہ کے ججز کو کسی صورت بے توقیر نہیں ہونے دیں گے، حکومت کو قانونی کارروائی کیے بغیر کسی کو بھی سزا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عدالتِ عظمیٰ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ دونوں وکلا کے کردار کو بہت اچھا قرار نہیں دیا جاسکتا اور مقدمے کی سماعت کے دوران انہوں نے احتجاج کیا، تاہم عدلیہ کا تقدس کسی صورت میں کمزور نہیں پڑنے دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








