ہالی ووڈ اداکارہ کورٹنی کاکس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی مشہور امریکی سیٹ کام ’فرینڈز‘ کے کردار مونیکا گیلرکی طرح زندگی گزارتی ہیں۔
مونیکا گیلرمشہور ٹیلی ویژن سیریز فرینڈز کا مرکزی کردار ہے،وہ کھانا پکانا پسند کرتی ہے ، اسے صفائی کا جنون ہے ، اپنے اسکول کے دوست کے ساتھ رہتی ہے۔ سیریز میں مونیکا گیلر کا کردار اداکارہ کورٹنی کاکس نے ادا کیا۔
کورٹنی کاکس نے فرینڈز سیریز میں اپنے کردار سے قبل متعدد فلموں اور سیریز میں کام کیا ۔لیکن ان تمام کرداروں سے انہیں کو کوئی اہم کامیابی اور شہرت نہیں ملی تاہم مونیکا گیلر کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔
اداکارہ کورٹنی کاکس نے ابتدائی طور پر ریچل گرین کے کردار کے لئے آڈیشن دیا تھا تاہم مونیکا گیلر کے کردار نے انہیں زیادہ متاثر کیا۔
یہ سلسلہ دنیا بھر کے ناظرین میں بہت مقبول ہے اورناقدین بھی اس ٹی وی شو کی تعریف کرتے ہیں۔اداکارہ کورٹنی کاکس کاکہنا ہے کہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی مونیکا گیلرکی طرح زندگی گزارتی ہیں اور مونیکا گیلر جیسی ہی لگتی ہیں۔