پاکستان میں کورونا کے 313 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 313 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 313 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 9 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 88 ہزار 366 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 812 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی نئی لہر،دوبارہ لاک ڈاؤن،پیر سے تعلیمی ادارے بند، بازاروں کا وقت کم

 امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 22لاکھ خوراکیں عطیہ کردیں

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار978 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ24 لاکھ 28ہزار 325ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.72فیصد رہی جبکہ 758مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  648 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 50 ہزار 69ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 485 ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 747افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 48جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 77 ہزار 466کیسز اور 7 ہزار 631اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 564افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 879 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 522 کیسز اور کورونا کے باعث 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 600افراد کورونا سے متاثر اور 743 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 42کیسز اور 962اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts