پاکستان میں کورونا کے 561نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 561نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 561نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 561نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 11 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 74 ہزار 578افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 477شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ75لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 15ہزار ہلاک

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار914 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ9 لاکھ 23ہزار ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.27فیصد رہی جبکہ 1 ہزار 313مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ روز تک صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 421 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں وائرس کے 4 لاکھ 40 ہزار 378، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 78 ہزار 135، بلوچستان میں 33ہزار267 جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 945کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 2 نومبر تک کورونا کے باعث 12 ہزار 924 افراد انتقال کر گئے، سندھ میں 7 ہزار 569، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 751، بلوچستان میں 356 جبکہ اسلام آباد میں وائرس کا شکار 940 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔ 

کل تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس کے 428 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی کل تعداد 12 لاکھ 22 ہزار 987ہو گئی۔وائرس کے مجموعی فعال کیسز 22 ہزار 564ہو گئے۔ 

Related Posts