پاکستان میں کورونا کے 733نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 733نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 733نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 733 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 11 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 73 ہزار 78 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 449شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48ہزار192 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ7 لاکھ 99ہزار 170 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.52فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 402ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 69 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں وائرس کے 4 لاکھ 40 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 77 ہزار 968، بلوچستان میں 33ہزار248 جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 896کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے باعث 12 ہزار 915 افراد انتقال کر گئے، سندھ میں 7 ہزار 567، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 745، بلوچستان میں 356 جبکہ اسلام آباد میں وائرس کا شکار 940 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔ 

Related Posts