پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 204 نئے کیسز رپورٹ، 66 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 204 ئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 32 ہزار470 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 384 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 300 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.53 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 74 ہزار 976 ہو گئی جبکہ کورونا کے 66 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 113 نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 85 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14لاکھ 98 ہزار 486 جبکہ فعال کیسز 3 ہزار 396 ہوگئے۔ کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا۔

Related Posts