اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مزید ادارے سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ صحت نے مزید تعلیمی ادارے سیل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔ وزارتِ صحت نے 2 یونیورسٹیز کے مختلف شعبہ جات، ایک اکیڈمی اور 3 اسکولز سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہرِ اقتدار کی نسٹ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں مزید 12 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، مکینیکل انجینئرنگ میں 4، ریسرچ لیب میں 1 جبکہ پوسٹل میں بھی 1 کیس رپورٹ ہوا۔

کامسیٹس یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بھی 4 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد شعبہ جات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسی طرح 3 نجی اسکولز اور سیکٹر ایچ 9 میں واقع قائدِ اعظم اکیڈمی میں 2، 2 کورونا کیسز سامنے آئے جس پر تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ویکسین پر پاکستانی سائنسدان کا اہم بیان، کورونا کا علاج کب ہوگا؟

 

Related Posts