پاکستان میں کورونا کے 460نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 460نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 460نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 460 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 10 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 80 ہزار 822افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 638شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ52لاکھ افراد متاثر، 51لاکھ 32ہزار ہلاک

کورونا کیسز میں کمی، سندھ میں تقریبات کیلئے پابندیاں نرم، کاروبار پر سختی برقرار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار131 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ15 لاکھ 25ہزار 597ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.11فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 44ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 336افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار 683ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 22 ہزار 501 ہو گئے۔

سب سے زیادہ کورونا کے باعث اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 لاکھ 42 ہزار 162افراد وائرس کا شکار جبکہ 12 ہزار 986جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 73 ہزار 561کیسز اور 7 ہزار 609اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 346افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 809 انتقال کر گئے۔ صوبہ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 422کیسز اور کورونا کے باعث 358 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 521افراد کورونا سے متاثر اور 741 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 404کیسز رپورٹ ہوئے اور 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 406کیسز اور 949اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts