پاکستان میں کورونا کے 516 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 516 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 516 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 13 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 70 ہزار 322 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 405 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ48لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 71ہزار ہلاک

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار430 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ6 لاکھ 10  ہزار ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.34فیصد رہی۔

صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 4 لاکھ 68 ہزار 401کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 450، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 77 ہزار 646، بلوچستان میں 33 ہزار 211  جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 777کیسز کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 34 ہزار 450 جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 387 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد23 ہزار 982 ہو گئی۔ وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں کورونا کا شکار 12 ہزار 902افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 7 ہزار 555, بلوچستان میں 355، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 729، اسلام آباد میں 938، آزاد کشمیر میں 740 جبکہ گلگت بلتستان میں 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

Related Posts