اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 88 ہزار 728 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 166 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 38 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔1 ہزار 545افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار 200ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 91لاکھ 73ہزار 593ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 441افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 58ہزار 210ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار352 ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 59ہزار392افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 75ہزار964 جبکہ خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 515افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔
بلوچستان میں 19 ہزار106، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958،اسلام آباد میں 45ہزار 329جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 464افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 534افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 411، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 104، بلوچستان میں 200، اسلام آباد میں 506، آزاد کشمیر میں 309جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا خریداری کے بجائے مفت ملنے والی کورونا ویکسین پر انحصار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








