اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 66 ہزار 7 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 469 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باوجود محنت کشوں کیلئے گھر بیٹھنا ممکن نہیں،سنی لیون
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 61ہزار926 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 27 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے877 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 525ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار13 ہو گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 47 ہزار180افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 42ہزار 228، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار727، بلوچستان میں 27 ہزار 502 جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 155کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 6 ہزار 574 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 641 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 791افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 536اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 346افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 315، اسلام آباد میں 781، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 589افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کیسزمیں اضافے کے باعث حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
گزشتہ روز کراچی میں 7ہزار 82افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 759 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 76 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: شہریوں کی بے احتیاطی، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 11فیصد ہوگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








