پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 934 نئے کیسزرپورٹ، 102مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 934 نئے کیسزرپورٹ، 102مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 934 نئے کیسزرپورٹ، 102مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 934 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 مزید شہری انتقال کر گئے جو ڈھائی ماہ بعد وائرس کا سب سے بڑا وار ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 10 لاکھ 85 ہزار 294 افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 187 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے پر500 یومیہ جرمانہ لیں گے۔پی آئی اے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 527 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 30 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 68 ہزار 195  کیسز اور 11 ہزار 292 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 6 ہزار 109افراد متاثر اور 6ہزار316جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں۔حکومت

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 50 ہزار 26افراد متاثر اور 4ہزار 604جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 341 کیسز اور 332اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 92ہزار233 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 824انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 43 افراد متاثر جبکہ 161جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 28 ہزار 347 کیسز اور 658اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 376مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 474 جبکہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 85 ہزار 633ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ ہورہا ہے۔ اس بہترین کاوش پر این سی او سی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر4 روز قبل اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا جس پر این سی او سی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کورونا کے خطرناک اثرات سے محفوظ ہورہا ہے، وزیراعظم

Related Posts