اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 27 ہزار 584 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کا شکار 25 ہزار 3افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 80 مزید شہری جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث جاں بحق
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار881 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار450 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844 کیسز اور 11 ہزار 557 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 20 ہزار 955 افراد متاثر اور 6ہزار612 جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 57 ہزار148 افراد متاثر اور 4ہزار 797جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 845 کیسز اور 335اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 96ہزار390 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 852انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 656 افراد متاثر جبکہ 170جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز اور 680اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 107مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 12 ہزار662 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 919ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سیف ڈے ،کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکزبند
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








