پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 26 ہزار 330 جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 26 ہزار 330 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر، 26 ہزار 330 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 86 ہزار 234 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 26 ہزار 330 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 98 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52ہزار314 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار771 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6.33فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 5 ہزار 5 کیسز اور 12 ہزار 96 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں وائرس سے 4لاکھ 39 ہزار 119افراد متاثر اور 6ہزار995 جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 65  ہزار512 افراد متاثر اور 5ہزار 130جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 411 کیسز اور 342اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 249 شہری وائرس سے متاثر جبکہ 877 انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 10 ہزار 65 افراد متاثر جبکہ 178جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 873 کیسز اور 712 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 315 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 270مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہو گئی جبکہ گزشتہ 1روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوش افراد میں کورونا کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے

Related Posts