اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 90 ہزار 136 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 26 ہزار 413 شہری جاں بحق ہوئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60ہزار537 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار308 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6.44فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 6 ہزار 960 کیسز اور 12 ہزار 118 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں وائرس سے 4لاکھ 40 ہزار 164افراد متاثر اور 7ہزار30 جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 65 ہزار980 افراد متاثر اور 5ہزار 155جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 456 کیسز اور 342اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 550 شہری وائرس سے متاثر جبکہ 877 انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 10 ہزار 84 افراد متاثر جبکہ 179جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 942 کیسز اور 712 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 747 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 4 ہزار 387مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 976 ہو گئی جبکہ گزشتہ 1روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: طلبہ و طالبات کوکورونا ویکسین لگانے کی مہم روک دی گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








