دُنیا بھر میں کورونا سے 60کروڑ 82لاکھ افراد متاثر، 64لاکھ 96ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 60کروڑ 82لاکھ افراد متاثر، 64لاکھ 96ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 60کروڑ 82لاکھ افراد متاثر، 64لاکھ 96ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 60 کروڑ 82 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث  64 لاکھ  96ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 60کروڑ 82لاکھ  92ہزار 301افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 64لاکھ 96ہزار462افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 219 نئے کیسز رپورٹ، 117 مریضوں کی حالت تشویشناک

وائرس سے متاثرہ 42ہزار995 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 72 لاکھ 42ہزار 372 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 71لاکھ   99 ہزار  377 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 58کروڑ 45 لاکھ 53ہزار467 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 9 کروڑ 63لاکھ  47ہزار971 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 44لاکھ  36ہزار 339کا بھارت میں مثبت نکلا۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 71 ہزار420افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 27ہزار 911 شہری انتقال کر گئے۔ فرانس میں کورونا سے 3 کروڑ 45لاکھ  29 ہزار 201 افراد متاثر جبکہ 1 لاکھ  54ہزار 93 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، فرانس تیسرے، برازیل چوتھے، جرمنی پانچویں، برطانیہ چھٹے، جنوبی کوریا 7ویں،  اٹلی 8ویں، روس  9ویں جبکہ جاپان 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts