اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 شہری انتقال کر گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 49 ہزار 992 شہری متاثر جبکہ 7 ہزار 55 جاں بحق ہوئے۔
وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 686 ٹیسٹ ہوئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 52 ہزار72 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 41ہزار258، پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار221 جبکہ اسلام آباد میں 22 ہزار 765 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 16ہزار226، آزاد کشمیر میں 5 ہزار41جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 409 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں۔
سندھ میں 2 ہزار704، پنجاب میں 2 ہزار438، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار302، اسلام آباد میں 248، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 154 جبکہ آزاد کشمیر میں 116افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی فوری دستیابی خارج ازامکان ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








