اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 72نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 31 ہزار 39افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 381 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا
پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 15ہزار 129ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.48 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 33ہزار 248ہو گئی جبکہ کورونا کے 50مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 10 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,129
Positive Cases: 72
Positivity %: 0.48%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 50— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 10, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








