کورونا وائرس نے ہمیں اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔اقوامِ متحدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس نے ہمیں اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔اقوامِ متحدہ
کورونا وائرس نے ہمیں اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔اقوامِ متحدہ

دنیا بھر کے مسائل کا حل پیش کرنے والے ادارے اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہمیں اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشتوں کو ناقابلِ تسخیر خسارے کا جھٹکا لگا جس نے دنیا بھر میں قائم ہمارے مقاصد کے حصول کیلئے رکاوٹ کھڑی کردی اور اب ہم اپنے اصل راستے سے ہٹ چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج بھی وہی ہو رہا ہے جو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے یعنی جو لوگ، معاشرے یا ممالک معاشی لحاظ سے کمزور تھے، انہیں زیادہ مشکلات اور زیادہ بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ ہم دنیا کی تعمیرِ نو دوبارہ اسی طریقے سے نہیں کرسکتے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو ازسرِ نو اسی طریقے سے دوبارہ تعمیر نہیں کیا جاسکتا، تاہم یہی وہ وقت ہے جب ہم زیادہ بہتر، زیادہ سرسبز و شاداب اور زیادہ مضبوط معیشتیں قائم کرسکتے ہیں۔ 

Related Posts