دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر، 25 لاکھ 50ہزارہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 4لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 65ہزارہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 4لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 65ہزارہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 49لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 25 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ49 لاکھ 91ہزار 41افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 25 لاکھ 50ہزار192 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے90ہزار186فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17لاکھ 33ہزار458 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 7لاکھ 7ہزار391افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 16 لاکھ 43ہزار272 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 163 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 82 ہزار 528 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 938 شہری جاں بحق ہو چکے، 1 ہزار 529 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 163 نئے کیسز رپورٹ، 42 مزید شہری جاں بحق

Related Posts