جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 49لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 40 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 18کروڑ 49لاکھ 35 ہزار 185 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 40لاکھ 779 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا سے متاثرہ 77ہزار 791افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 16لاکھ 32ہزار699ہے۔کورونا کے1 کروڑ 15لاکھ 54ہزار 908مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 16 کروڑ 93لاکھ 1ہزار 707افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 45لاکھ 98ہزار 361افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 6لاکھ 18ہزار 939افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 21 ہزار335افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 3ہزار 310افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 87لاکھ 92ہزار 511افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 25ہزار229انتقال کر گئے۔
وائرس کے باعث دنیا بھر میں 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں ہوئیں۔ کورونا کے 10 لاکھ مریض 235دن میں دم توڑ گئے۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ کل 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار 490 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 452 شہری انتقال کر گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 15ہزار639 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 830 نئے کیسز رپورٹ، 25 مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








