واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 36 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 1 لاکھ 40 ہزار امریکی شہری کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے جہاں 4 لاکھ 30 ہزار 277 امریکی شہری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جن میں سے 32 ہزار 495 افراد ہلاک ہو گئے۔
وائرس سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ امریکی ریاست کیلیفورنیا ہے جہاں 3 لاکھ 55 ہزار 285 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 7 ہزار 361 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فلوریڈا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 810 ہے جبکہ وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 521 ریکارڈ کی گئی۔ ٹیکساس میں 2 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر جبکہ 3 ہزار 625 ہلاک ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں مجموعی طور پر 581 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکا میں فعال کورونا وائرس کیسز کی تعداد 18 لاکھ 31 ہزار 130 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے چین پر پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دئیے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








