دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 83 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 90 ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 83 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 90 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 83 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 90 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 83لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا  10 لاکھ 90ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 83لاکھ 63 ہزار 705افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 90 ہزار811) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 69 ہزار 977فراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 84لاکھ 22ہزار659 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ88 لاکھ 50ہزار235 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 83لاکھ 52ہزار682افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں کولمبیا چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، پیرو 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ فرانس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں  کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار جبکہ 6 ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 615 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 14 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 6ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق

Related Posts