جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 78لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 78لاکھ 44ہزار 810افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12لاکھ 20ہزار 224) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 88ہزار126فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 22لاکھ 71ہزار876 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ43 لاکھ 52ہزار711افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 21لاکھ 83ہزار750افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، برطانیہ 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ میں سب سے زیادہ 1 ہزار 313 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 18 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 37 ہزار 573 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 313 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں: گزشتہ 3 ماہ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ، 18 پاکستانی جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








