دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 84 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 30ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 84 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 30ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 کروڑ 84 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 30ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 4 کروڑ 84لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 84لاکھ 22ہزار 13افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12لاکھ 30ہزار786) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 89ہزار372فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 25لاکھ 19ہزار742 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ46 لاکھ 71ہزار485افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 24لاکھ 30ہزار370افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، برطانیہ 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 26 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 38 ہزار 875 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 893 جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ، 26 مزید شہری جاں بحق

Related Posts