پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10 ماہ بعد وائرس سے 1 ہی روز میں سب سے زیادہ 157 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 90 ہزار16 افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 999جاں بحق ہو گئے ہیں۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 11اعشاریہ 27 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 682 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔ وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں 2 لاکھ 85 ہزار 542 افراد کورونا کا شکار جبکہ 7 ہزار 897 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 76 ہزار 670 افراد متاثر جبکہ 4 ہزار 587 جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 12 ہزار 140 افراد متاثر جبکہ 3 ہزار 66 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں 72 ہزار 613 افراد متاثر جبکہ 657 جان کی بازی ہار گئے۔
بلوچستان میں کورونا سے 21 ہزار 477 افراد متاثر جبکہ 230 جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 327افراد متاثر جبکہ 458 جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 ہزار 247 جبکہ اموات کی 104 ہو گئی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے جبکہ 855 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور329 افراد صحتیاب ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12786 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 855 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.7 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 855کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








