جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 41 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 10 لاکھ 18ہزارسے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 41 لاکھ 56 ہزار 587 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 18 ہزار789) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ65 ہزار 905 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 77 لاکھ 10 ہزار640 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ54 لاکھ 27 ہزار 158افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پیرو کے بعد اسپین، ارجنٹینا اور میکسیکو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 543 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 12 ہزار 806 افراد کورونا وائرس کا شکار جبکہ 6 ہزار 484 افراد جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 543 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








