کرسمس سے پہلے آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی نئی لہر

تازہ ترین

تازہ ترین

COVID-19 wave hits parts of Australia ahead of Christmas

آسٹریلیا کے کچھ حصوں خاص طور پر وکٹوریہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک مصروف تعطیلات کے موسم کی تیاری کر رہا ہے۔

ریاست وکٹوریہ میں انفیکشن اور اسپتالوں میں داخلے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ مہینے میں کیسز میں 44فیصد اور اسپتالوں میں داخلے میں 59فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ صحت کے ماہرین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کر رہے ہیں اور آسٹریلوی عوام کو ویکسی نیشن کی نصیحت کر رہے ہیں۔

وکٹوریہ میں حالیہ ہفتوں میں کورونا کے کیسز اور اسپتالوں میں داخلے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں پچھلے مہینے کے دوران انفیکشن میں 44 اضافہ ہوا ہے۔ اسپتالوں میں داخلے کی اوسط تعداد سات دنوں میں 197 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ پچھلے مہینے کی نسبت 59فیصد کا اضافہ ہے۔

اب کوئی بیوقوف نہیں بناسکے گا کیونکہ، بلیک فرائیڈے کی خریداری میں فراڈ سے بچنے کا طریقہ

وکٹوریہ کی چیف ہیلتھ آفیسرڈاکٹر کلیئر لوکر نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور خبردار کیا کہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر کلیئر لوکر نے کہاکہ ہم یقینی طور پر کچھ اشارے دیکھ رہے ہیں کہ کمیونٹی میں کورونا کے مزید اثرات موجود ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ہم زیادہ لوگوں کو ٹیسٹ کے لیے آتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، اور ان ٹیسٹوں میں سے زیادہ تناسب مثبت نتائج دے رہا ہے۔”

کیسز کے اضافے کے باوجودانہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ صحت کا نظام فی الحال “اچھی طرح چل رہا ہے” لیکن انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس لہر کی مکمل شدت ابھی واضح نہیں ہوئی۔

صحت کے ماہرین کورونا کیسز میں اضافے کی وجوہات میں سے ایک وجہ پچھلی ویکسی نیشن سے کمزور ہونے والی مدافعت اور نئے وائرس کے متغیرات کی ترقی کو قرار دے رہے ہیں۔

Related Posts