بھارت میں متنازعہ اسپیشل گوبر دودھ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، ویڈیو میں مبینہ طور پر گائے کے دودھ میں گوبر ملایا گیا ہے، دودھ کے صحت کیلئے ‘مفید’ ہونے کے دعووں پر سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترک نیوز چینل آر ٹی ای اردو کی وائرل ویڈیو ہزاروں افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیکھی جس میں ایک شخص سبز رنگ کے یسٹ کو دودھ میں ملاتا ہے جسے گوبر شربت کہا جارہا ہے۔ بعض رپورٹس میں الزام عائد کیا گیا کہ یہ پوسٹ گائے کے گوبر کی بھنگ ہے جو بھارت میں ہولی کے دوران استعمال کی جاتی ہے۔
🔴 ہندوستان میں بنایا جانے والا اسپیشل گائے گوبر دودھ، جس میں مخصوص مقدار میں خدا مانی جانے والے گائے کا گوبر استعمال کیا جا رہا ہے۔
▪️ بعض رپورٹس کے مطابق یہ گائے کے گوبر کی بھنگ پیسٹ ہے۔ pic.twitter.com/2tlWoZTiKm
— RTEUrdu (@RTEUrdu) November 27, 2025
ایک رپورٹ کے مطابق ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 38 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو کو پذیرائی ملنے کا سبب یہ بتایا گیا کہ ہے کہ بھارتی ثقافت میں گائے کو مقدس سمجھا جاتا ہے اور گاؤ موتر (یعنی گائے کے پیشاب) کو صحت کیلئے مفید سمجھتے ہوئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مودی حکومت بھی کاؤ پتھی کے نام پر گائے تھراپی کو فروغ دے رہی ہے۔
دوسری جانب ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ گائے کے گوبر سے متعلق دعوے ناقابلِ قبول ہیں کیونکہ گوبر میں بیکٹیریا اور زہریلی عناصر کے باعث صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں جبکہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ بھارت میں گائے سے متعلق پروڈکٹس کو بڑے کاروبار کی صورت دی گئی ہے اور کمپنیاں لاکھوں کروڑوں کا بزنس کررہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








